| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
اور ابوداؤد کی روایت میں جو سوید بن وہب سے روایت ہے وہ ایک صحابی زادے مرد سے راوی وہ اپنے باپ سے فرمایا بھردے گا اللہ تعالٰی اس کی دل کو امن وایمان سے ۱؎ اور ذکر کیا سوید کی حدیث کو من ترك لبس ثوب جمال کتاب اللباس میں۲؎
شرح
۱؎ یعنی سرداری کے علاوہ امن و ایمان کی لذتیں بھی عطا ہوں گی کہ اگرچہ ایمان ملنے کا وقت دنیا ہے مگر لذت ایمانی قیامت میں ملے گی۔ ۲؎ یعنی یہ حدیث مصابیح میں یہاں تھی مگر میں نے مناسبت کی وجہ سے اس کو کتاب اللباس میں لکھ دیا ہے وہاں دیکھو۔