Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
908 - 975
حدیث نمبر 908
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ مؤمن  ۱؎ اچھی عادت سے رات میں کھڑے رہنے والے اور دن میں روزہ رکھنے والے کا درجہ پالیتا ہے ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎  مؤمن سے مراد مؤمن کامل عالم و عامل ہے۔(مرقات)

۲؎ یعنی خوش خلق مسلمان کو خوش خلقی کی وجہ سے نفلی روزوں اور نفلی تہجد کا ثواب مل جاتا ہے کہ وہ علانیہ اور خفیہ اللہ کی مخلوق کو خوش رکھتا ہے،نفلی روزہ نماز کا فائدہ صرف اپنے کو ہوتا ہے مگر خوش خلقی کا فائدہ مخلوق اٹھاتی ہے لازم سے متعدی اچھی ہے۔
Flag Counter