Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
902 - 975
حدیث نمبر 902
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو تم میں اچھے اخلاق والے ہوں ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں احسانکم اخلاقًا ہے مگر صحیح تر یہ ہی ہے کہ احسنکم اخلاقًا ہے یعنی مسلمانوں میں اچھا وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اخلاق کے معنی ابھی عرض کیے جاچکے ہیں۔اخلاق،مداہت فی الدین،اپنے کو ذلیل کرلینا ان تینوں میں فرق ہے۔اسلامی اخلاق اچھے ہیں،دین میں پلپلا پن اور اپنے کو ذلیل کرلینا براہے۔
Flag Counter