Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
133 - 975
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر 133
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو سونے یا چاندی کے برتن میں پئے یا اس برتن میں جس میں ان میں سے کچھ ہو ۱؎  تو وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ کھولاتا ہے یا بھرتا ہے۲؎ (دارقطنی)
شرح
۱؎ اس حدیث کی بنا پر بعض علماء نے فرمایا کہ اگر تانبے یا پیتل کے برتن میں سونے یا چاندی کی قلعی ہو تو اس میں کھانا پینا حرام ہے،وہ حضرات فیہ شی من ذالك سے سونے چاندی کی قلعی مراد لیتے ہیں مگر امام اعظم کے نزدیک اس سے قلعی مراد نہیں بلکہ اس سے مراد سونے چاندی کی زنجیریں یا کیلیں میخیں مراد ہیں اگر زیادہ ہوں،ایک دو کیل جو باریک ہو اس کی اجازت ہے۔یہ حکم عورتوں مردوں سب کے لیے ہے،عورتوں کو سونے چاندی کا صرف زیور حلال ہے۔

۲؎ اس کی شرح ابھی فصل اول میں گزرگئی۔
Flag Counter