Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
876 - 1040
حدیث نمبر876
روایت ہے حضرت عمر و  ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا کہ دور جاہلیت کے معاہدے پورے کردو کیونکہ اسلام ان کی پختگی ہی بڑھاتا ہے  ۱؎  اسلام میں بنا حلف نہ کرو ۲؎  اور حضرت علی کی حدیث المسلمون تتکانا،کتاب القصاص میں ذکر کی گئی۔
شرح
۱؎ یعنی تم لوگوں نے اسلام سے پہلے جو عہدومیثاق کفار سے کرلیے تھے وہ تمام کے تمام پورے کرو کہ اسلام میں خلافِ عہد کرنا جرم ہے۔

۲؎ اس کی شرح وہ حدیث ہے کہ لاحلف فی الاسلام اسلام میں حلف نہیں یعنی کفار کا حلیف بننا جائز نہیں۔حلف میں ایک دوسرے کی مدد کا عہدبھی ہوا تھا اور ایک دوسرے کی میراث کا بھی وعدہ کہ جو معاہد مرے اس کا مال اس کا حلیف لے۔
Flag Counter