روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ عورت پوری قوم کے لیے امان دے سکتی ہے ۱؎ یعنی مسلمان پر امان دے سکتی ہے ۲؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی ایک مسلمان عورت قوم کفار کو امان میں لے سکتی ہے،کسی قوم سے اس کا کہہ دینا کہ میں نے تم کو امان دی معتبر ہے اور اس قوم کو امان مل جائے گی۔ ۲؎ یہ جملہ امان میں لینے کی شرح ہے۔چنانچہ حضرت زینب بنت رسول اﷲ نے اپنے خاوند ابوالعاص کو امان دے دی جیساکہ پہلے گزر چکا اور حضرت ام ہانی نے اپنے دو دیوروں اور اپنے بیٹے کو امان دے دی اور تمام غازی صحابہ کو یہ امان ماننی پڑی۔