Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
362 - 1040
حدیث نمبر362
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مسلمان اپنے دین کی وسعت میں رہتا ہے جب تک کہ حرام خون نہ کرے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی مسلمان آدمی کیسا ہی گنہگار ہو مگر وہ اسلام کی گنجائش رحمت الٰہی کی وسعت میں رہتا ہے اﷲ سے ناامید نہیں ہوتا مگر قاتل ظالم اﷲ کی رحمت کا مستحق نہیں رہتا،کل قیامت میں اس طرح آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا آیس من رحمۃ اﷲ۔حدیث شریف میں ہے کہ جو قتل مؤمن میں آدھی بات سے بھی مدد کرے وہ بھی رب تعالٰی کی رحمت سے مایوس ہے،بعض نے فرمایا کہ ظالم قاتل کو دنیا میں نیک اعمال کی توفیق نہیں ملتی۔
Flag Counter