| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت عمر سے کہ آپ نے فرمایا اے لوگو یقین رکھو کہ طمع فقیری ہے اور نا امیدی غنا ہے اور انسان جب کسی چیز سے مایوس ہوجاتا ہے تو اس سے لاپرواہ ہو جاتاہے ۱؎ (رزین)
شرح
۱؎ اسی لئے کہاجاتا ہے کہ مایوسی بھی ایک قسم کی راحت ہے۔کسی نے حضرت ابو محسن شاذلی سے کیمیا پوچھی آپ نے فرمایا مخلوق سے امید توڑ دو اور تقدیر پر شاکر رہو،سب سے بڑی کیمیا یہ ہے۔شعر آس بگزار بادشاہی کن گردن بے طمع بلند بود