Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
508 - 5479
حدیث نمبر 508
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں بندے نے بڑا کوئی ایسا عمل نہ کیا،جو ذکر اﷲ سے بڑھ کر عذاب الٰہی سے نجات دے ۱؎ (مالک،ترمذی،ابن ماجہ)۲؎
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ ذکر اﷲ دفع عذاب کے لیے اکسیر ہے،اسی لیے بعد موت میت کو زیادہ تر ختم شریف وغیرہ کا ثواب پہنچاتے ہیں کہ اگر میت عذاب میں ہو تو اس ذکر کی برکت سے نجات پا جائے ذکر اﷲ یہاں مطلق فرمایا گیا،خواہ انسان خود کرے یا کوئی دوسرا ذکر کرکے اسے بخشے۔ حدیث شریف میں ہے کہ اگر بار ہ ہزار بار کلمہ طیبہ پڑھ کر کسی کو بخشا جائے،تو اسے عذاب سے رہائی ملتی ہے اسے مولوی محمد قاسم صاحب دیوبندی نے بھی اپنی کتاب تحذیر الناس میں نقل فرمایا ہم بھی پہلے بحوالہ مرقات عرض کرچکے ہیں کہ حدیث اگرچہ موقوف ہے مگر مرفوع کے حکم میں ہے جیسا کہ محدثین کا قاعدہ ہے۔

 ۲؎ یہ حدیث احمد طبرانی،ابن ابی شیبہ نے مرفوعًا روایت کی۔
Flag Counter