Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
451 - 5479
حدیث نمبر 451
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب تم میں سے کوئی دعا مانگے تو یوں نہ کہے الٰہی اگر چاہے تو مجھے بخش دے لیکن عزم کرے اور خوب رغبت ظاہر کرے ۱؎ کیونکہ رب تعالٰی کے نزدیک کوئی چیز بڑی نہیں جو چاہے دیدے ۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ مثلًا کہے کہ خدایا یہ چیز مجھے ضرور دے دے مجھے اس کی ضرورت ہے میں تو تیرے دروازے سے لے کر ہی اٹھوں گا بتا تیرے سواء میرا دروازہ اور کون سا ہے،وغیرہ وغیرہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے یوں ہی مانگو۔شعر

اگر میرا نیم ازور بمن ہمسادرِ دیگر 		کراخوانم کجانا لم اغثنی یارسول 

۲؎ یعنی جو چیز ہمارے لیے مشکل سے مشکل ہے وہ رب تعالٰی کو آسان ہے،اگر تمام جہان کی ساری تمنائیں پوری کردے تو یہ تمام اس کے سمندر کرم کا ایک قطرہ بلکہ اس سے بھی کم اس کے کن فرمادینے میں ہمارا بیڑا پارہے۔
Flag Counter