Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
392 - 5479
حدیث نمبر 392
روایت ہے حضرت عثمان ابن عبداﷲ ابن اوس ثقفی سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی شخص کا بغیر قرآن کریم دیکھے تلاوت کرنا ہزاردرجہ ہے۱؎ اور قرآن  میں دیکھ کر تلاوت کرنا اس پر دو ہزار درجہ افضل ہے۲؎
شرح
۱؎ یعنی حفظ تلاوت قرآن کا ثواب دیگر عبادت سے ہزار گنا زیادہ ہے،اس کی وجہ پہلے بیان ہوچکی۔

 ۲؎ یعنی قرآن کریم میں دیکھ کر تلاوت کرنے کا ثواب دوسری عبادات سے دو ہزار گُنا زیادہ یا حفظ تلاوت سے دو ہزار حصہ زیادہ ہے کیونکہ قرآن کریم دیکھنا بھی عبادت ہے اور اس کی تلاوت بھی عبادت تو دیکھ کر پڑھنے والا دوہری عبادت کرتا ہے اور حفظ تلاوت کرنے والا ایک عبادت کرتا ہے۔خیال رہے کہ چند چیزوں کا دیکھنا عبادت ہے قرآن کریم کعبہ معظمہ،عالم دین کا چہرہ ،ماں باپ کو شفقت کی نظر سے دیکھنا اور حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کا دیکھنا تو بڑ ی ہی عبادت ہے کہ اس سے مؤمن صحابی بن جاتاہے۔
Flag Counter