Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
850 - 993
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر850
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن جعفر سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اپنے مُردوں کو یہ تلقین کرو اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں،حلم والا ہے،کرم والاہے،پاک ہے،عرش عظیم کا رب ہے،ساری حمد اﷲ رب العلمین کی ہے ۲؎ لوگوں نے عرض کیا یارسول اﷲ یہ دعا زندوں کے لیےکیسی فرمایا بہت اچھی اچھی۳؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آپ عبداﷲ ابن جعفر ابن ابی طالب قرشی ہاشمی علی مرتضٰی کے بھائی ہیں،حبشہ میں پیدا ہوئے،اسلام میں سب سے پہلے آپ کی پیدائش ہوئی،بہت سخی،خوش خلق اورحلیم تھے،آپ کا لقب بحرالجود تھا،والدہ کانام اسماءبنت عمیس ہے،۹۰ سال عمرہوئی،  ۸۰ھ؁ میں مدینہ طیبہ میں وفات پائی۔

۲؎ اس کی شرح پہلےگزر چکی کہ جو مررہا ہو اس کے پاس بھی یہ پڑھو اورمرچکنے کے بعدقبر پربھی۔

۳؎ یعنی زندے بھی بطور وظیفہ پڑھا کریں بہت ثواب پائیں گے۔
Flag Counter