Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
847 - 993
حدیث نمبر847
 روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان ابن مظعون کی میت کو چوما حالانکہ حضور رو رہے تھے حتی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسوعثمان کے چہرے پر بہنے لگے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ حضرت عثمان ابن مظعون وہ پہلے مہاجر ہیں جو مدینہ پاک میں فوت ہوئے اور جنت البقیع میں دفن ہوئے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دست اقدس سے ان کی قبر کے سرہانے پتھر گاڑا،آپ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی ہیں،صاحب ہجرتین ہیں،اسلام سے پہلےبھی کبھی شراب نہ پی،بڑے عابد اورتہجدگزارصحابی تھے،ہجرت کے تیس ماہ بعد شعبان کے مہینہ میں وفات پائی،حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا انہیں چومنا غسل دینے سے پہلے تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ میت غسل سے پہلے بھی پاک ہوتی ہے اس کا غسل جنابت کا سا غسل ہے۔(لمعات)لمعات میں اسی جگہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کا عظیم الشان مقبرہ بنایا گیا۔
Flag Counter