| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت معقل ابن یسار سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اپنے مرنے والوں پر سورۂ یسین پڑھاکرو ۱؎(احمد،ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس میں سارے وہ احتمالات ہیں جو پہلی حدیث میں عرض کیے گئے،یعنی جس کی جان نکل رہی ہوں وہاں بیٹھ کر یٰسین پڑھو تاکہ جان کنی آسان ہو بعد دفن قبر پر پڑھو،نیز کچھ روز تک میت کے گھر میں پڑھتے رہو۔(اشعۃ اللمعات)قرآن کی ہرسورۃ میں کوئی خاص فائدہ ہوتاہے،سورۂ یٰسین میں حل مشکلات کی تاثیر ہے۔