| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کا آخری کلام"لا الہ الا اﷲ"ہوگا وہ جنت میں جائے گا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اگرچہ عمربھرکلمہ پڑھتا رہا،لیکن مرتے وقت کلمہ ضرور پڑھناچاہیے کہ اس کی برکت سے بخشش ہوگی،مرنے والے کو کلمہ پڑھانا اسی حدیث پرعمل ہے،روایت میں تو یہ بھی آیا ہے کہ کلمہ پڑھ کر سوؤ،یہ حدیث کتاب الایمان کی اس حدیث کی شرح ہے کہ جس نے"لا الہ الا اﷲ"کہہ لیا جنتی ہوگیا،اسی معنی پر حدیث میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں،بعض روایات میں ہے کہ جس کا اول کلام"لا الہ الا اﷲ"ہو اس کے گناہوں کی معافی ہوگی،لہذا کوشش کرنی چاہیئے کہ بچے کی زبان کلمہ پر کھلے اس سے مراد پورا کلمہ ہے۔