Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
837 - 993
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر837
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ موت کی آرزو نہ کرو کیونکہ اس پہاڑ کی وحشت سخت ہے ۱؎ اور یہ نیک بختی ہے کہ بندے کی عمر دراز ہو اور اﷲ اسے رجوع الی اﷲ نصیب کرے ۲؎ (احمد)
شرح
۱؎ مُطَّلَعَ اِطِّلَاع کا ظرف مکان ہے یعنی خبر پانے کی جگہ،اونچا ٹیلہ یا پہاڑ کی چوٹی جہاں دشواری سے پہنچیں مگر وہاں پر سار ے میدان کو دیکھ لیں،چونکہ موت کے وقت انسان دنیا و آخرت دونوں کو دیکھتا ہے اور ہے گھبراہٹ کا وقت،اس لیئے اسےمطلع فرمایا گیا،یعنی دنیوی تکالیف سےگھبرا کر موت نہ مانگوکیونکہ موت کی شدت ان تکالیف سے بہت زیادہ ہے کیابارش سے بھاگ کر پر نالہ کے نیچے کھڑا ہونا چاہتے ہو۔

۲؎ لمبی عمر اگر گناہوں میں گزرے تو عذاب الٰہی  ہے جیسے شیطان کی عمر اور اگر عبادتوں میں گزرے تو رحمت الٰہی  ہے جیسے نوح علیہ السلام کی عمر،اﷲ یہ دوسری عمر نصیب کرے۔
Flag Counter