| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عبیداﷲ ابن خالد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناگہانی موت غضب کی پکڑ ہے ۱؎(ابوداؤد)اوربیہقی نے شعب الایمان میں اور رزین نے اپنی کتاب میں یہ بڑھایا کہ کافر کے لیئے غضب کی پکڑہے اور مؤمن کے لیئے رحمت۔
شرح
۱؎ یعنی ہارٹ فیل کی موت غضب رب کی علامت ہےکیونکہ اس میں بندے کوتوبہ،نیک عمل،اچھی وصیت کا موقعہ نہیں ملتا مگر یہ کافر کے لیے ہے،مؤمن کے لیے یہ بھی نعمت ہے جیساکہ آئندہ آرہا ہےکیونکہ مؤمن کسی وقت رب سے غافل رہتا ہی نہیں،دیکھو حضرت سلیمان ویعقوب علیہما السلام کی وفات اچانک ہی ہوئی،حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اچانک موت مؤمن کے لیئے راحت ہے اور کافر کے لیئے پکڑ۔(لمعات ومرقات)کہ مؤمن اس موت میں بیماریوں کی مصیبت سے بچ جاتا ہے۔