| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مؤمن پیشانی کے پسینہ سے مرتاہے ۱؎(ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس حدیث کی بہت شرحیں ہیں۔ظاہری شرح یہ ہے کہ مرتے وقت اس کی پیشانی پر پسینہ آجاتا ہے اگرچہ سردی کا موسم ہو،گویا یہ پسینہ اچھے خاتمے کی علامت ہے یعنی اسے جانکنی کی شدت زیادہ ہوتی ہے تاکہ سارے گناہ معاف ہوجائیں اور درجے بلند ہوجائیں،بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا کہ مؤمن مرتے وقت تک نیکیوں میں محنت کرتا ہے وغیرہ۔(لمعات)