Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
833 - 993
حدیث نمبر833
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےمسلمان کا تحفہ موت ہے ۱؎(بیہقی،شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی موت مسلمان کو رب کا تحفہ ہے کیونکہ یہ رب سے ملنے اور جنت میں پہنچنے کا ذریعہ ہے مگر یہی موت کافر کے لیئے مصیبت ہے کیونکہ مسلمان کا محبوب رب ہے اور کافر کی محبوب دنیا،موت مؤمن کو محبوب سے ملاتی اور کافر کو اس کے محبوب سے چھڑاتی ہے۔
Flag Counter