Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
803 - 993
حدیث نمبر803
روایت ہے حضرت یحیی ابن سعید سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص کو موت آئی تو دوسرا آدمی بولا اسے مبارک ہو کہ بیماری میں مبتلا ہوئے بغیر فوت ہو گیا ۱؎ تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پر افسوس ہے تمہیں کیاخبرکہ اگر اﷲ اسے کسی بیماری میں مبتلا کرتا تو اس کے گناہ مٹا دیتا ۲؎(مالک مرسلًا)
شرح
۱؎ یہ قائل سمجھتے تھے کہ بیماریاں رب کی پکڑ ہیں اورتندرست رہنا اس کی رحمت،یہ صاحب اچانک فوت ہوگئے تھے اس لیے بطور مبارک باد یہ عرض کیا،اسی خیال پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضی کا اظہار کیا۔

۲؎ یعنی مؤمن کی بیماری خصوصًا بیماری موت بھی اﷲ کی رحمت ہے کہ اس کی برکت سے اﷲ گناہ معاف کرتا ہے،نیز بندہ توبہ وغیرہ کرکے پاک و صاف ہوجاتاہے،لہذا بیمارہوکرمرنا بہتر،اگرچہ مؤمن کے لیے ہاٹ فیل ہونا بھی رحمت ہے جیساکہ آگے آرہا ہے،لہذا حدیث پر کوئی اعتراض نہیں۔
Flag Counter