| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ حضرت علی مرتضٰی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آئے آپ کی اس بیماری میں جس میں وفات ہوئی لوگوں نے کہا اے ابوالحسن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کیسی کی فرمایا الحمدﷲ صحت میں صبح کی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی آپ کے مرض میں کوئی ہلکا پن نہ تھا مگر جناب علی نے یہ فرمایا۔مطلب یہ ہے کہ خدا کے فضل سےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا قلب پاک تندرست ہے یا ان شاءاﷲ آپ قریب صحت ہیں۔اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ بیمار پرسی کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بیمار کا حال آنے والے سے پوچھ لیا جائے۔دوسرے یہ کہ اگر بیمار کا حال خراب بھی ہو تب بھی لفظ اچھے بولے جائیں کہ اس میں فال بھی نیک ہے اور رحمتِ الٰہی کی امیدبھی۔