Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
78 - 993
حدیث نمبر 78
روایت ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود سے فرماتے ہیں کہ شمار نہیں کرسکتا کہ میں نے کس قدر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد کی سنتوں اورفجر سے پہلے سنتوں میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ" اور "قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ" پڑھتے سنا ۱؎(ترمذی)اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا مگر انہوں نے بعد مغرب کا ذکر نہ کیا۔
شرح
۱؎ سنتوں میں قرأت آہستہ ہوتی ہے جسے دوسرا نہیں سن سکتا لیکن حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدھ آیت اونچی پڑھ دیتے تاکہ لوگوں کو یہ مسئلہ معلوم ہوجائے۔
Flag Counter