Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
75 - 993
حدیث نمبر 75
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں سورۂ اعراف پڑھی یہ سورت دو رکعتوں میں تقسیم کردی ۱؎(نسائی)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری سورت دو رکعتوں میں پڑھی۔اس سے اشارۃ ً معلوم ہوا کہ کنارۂ  آسمان میں سیاہی آنے تک وقت مغرب رہتا ہے سفیدی وقت عشاء نہیں ورنہ اتنی بڑی سورت دو رکعتوں میں پھر بقیہ نماز کا ادا کرنا مشکل ہوتا،لہذا یہ حدیث حنفیوں کی دلیل ہے۔خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل بیان جواز کے لیے ہے،ورنہ مغرب میں چھوٹی سورتیں پڑھنا افضل ہے جیسا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اکثری عمل تھا۔
Flag Counter