| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جس دن حضور علیہ السلام کے فرزند ابراہیم نے وفات پائی ۱؎ سورج گھر گیا تو آپ نے لوگوں کو چھ رکوع اور چار سجدوں میں نماز پڑھائی۔۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ حضرت ابراہیم ذی الحجہ ۸ھ میں مدینہ پاک میں پیدا ہوئے،سولہ۱۶یا اٹھارہ مہینے زندہ رہےاورمنگل کے دن دس ربیع الاول یا جمادی الاول ۱۰ ھ میں وفات پائی،اس دن سورج کو گرہن لگا۔(لمعات و مرقات)اس سےمعلوم ہوا کہ ریاضی والوں کا یہ کہنا غلط ہے کہ سورج گرہن چاند کی ۲۷،۲۸ یا ۲۹ ہی ہوسکتا ہے۔ ۲؎ یعنی دو رکعتیں پڑھائیں جس کی ہر رکعت میں تین رکوع اور دو سجدے کیے۔اس سے پہلےگزر چکا کہ ہر رکعت میں دو رکوع تھے۔