| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعودسے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پرکھڑے ہوتےتو ہم آپ کی طرف اپنے منہ کرلیتے ۱؎(ترمذی)اورترمذی نے فرمایاکہ اس حدیث کو ہم صرف محمد ابن فضل کی حدیث سے ہی پہنچانتےہیں اور وہ ضعیف ہے حدیث بھول جاتاہے۔
شرح
۱؎ اس طرح کہ آپ کے سامنے والےتو روبقبلہ رہتے اور دائیں بائیں والے قبلہ سے کچھ پھرکر بیٹھتے تاکہ ان کا منہ امام کی طرف ہوجائے،لیکن اب سب ہی روبقبلہ بیٹھتے ہیں تاکہ صفیں سیدھی کرتے وقت دشواری نہ ہو۔ نوٹ:ہمارے ہاں امام کا منبر پرپہنچ کر مقتدیوں کو سلام کرنا منع ہے کیونکہ اس وقت مقتدی جواب نہ دے سکیں گے،امام شافعی کے ہاں جائز ہے۔