| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہےحضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سخت سردی ہوتی تو نماز جلدی پڑھ لیتے اور جب سخت گرمی ہوتی تو نماز ٹھنڈی کرتے یعنی جمعہ کی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی بہت قوی دلیل ہے کہ نماز جمعہ ظہر کی طرح سردیوں میں جلدی پڑھو اورگرمیوں میں دیر سے۔امام شافعی کے ہاں جمعہ ہمیشہ جلدی پڑھنا سنت ہے لیکن یہ حدیث ان کے سخت خلاف ہے،اس کی کوئی تاویل بھی نہیں ہوسکتی۔