Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
62 - 993
حدیث نمبر 62
روایت حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء میں"وَالتِّیۡنِ وَالزَّیۡتُوۡنِ"پڑھتے سنا اورآپ سے زیادہ خوش آواز کسی کو نہ سنا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ رسو ل اﷲصلی اللہ علیہ وسلم بہت ہی خوش آواز تھے۔ابن عساکر کی روایت میں ہے کہ اﷲ تعالٰی نے کوئی نبی بد شکل یا بد آواز نہ بھیجا۔ہر نبی نہایت خوب صورت اور خوش آواز ہوئے۔بہقیز شریف میں ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نہایت خوش آواز اور اور بلند آواز تھے کہ آپ کی نماز کی تلاوت عورتیں گھروں میں بے تکلف سن لیتی تھیں۔(مرقات)غرض کہ رب تعالٰی نے اپنے محبوب کو ہر انداز محبوبانہ بخشا۔
Flag Counter