| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہےحضرت جابرسے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اﷲ اورقیامت پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نماز فرض ہے سواء بیمار یا مسافر یا عورت یا بچہ یا غلام کے ۱؎ جو کھیل کود یا تجارت کی وجہ سے لاپرواہ ہوجائے تو اﷲ اس سے لاپرواہ ہوجائے گا اﷲ بے پرواہ لائق حمدہے ۲؎(دارقطنی)
شرح
۱؎ یہاں مسافر کا ذکر بھی آگیا،مسافر خواہ سفر کررہا ہو یا سفر میں کسی جگہ عارضی طور پرٹھہرا ہوا،دونوں کا یہی حکم ہے ہاں جمعہ کے دن نماز سے پہلے سفر کرنا مکروہ ہے۔ ۲؎ جو کام نماز سے روکے وہ کھیل کود ہے خواہ بظاہر کتنا ہی اہم ہو اسی لیے اسلام میں جمعہ کے دن دفتر کاروبار،بازار بند رہتے ہیں تاکہ ان میں مشغولیت کی وجہ سے لوگ نماز سے غافل نہ ہوجائیں۔