روایت ہےحضرت ابن مسعودسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قوم کے متعلق فرمایا جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی شخص کو حکم دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر ان لوگوں پر جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے گھروں میں آگ لگا دوں ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ جمعہ فرض ہے۔یہاں وہ لوگ مراد ہیں جو بلاعذر جمعہ نہیں پڑھتے جیسے اس زمانہ کے منافقین اور آج کل کے بہت سے غافل مسلمان۔اس حدیث کی شرح جماعت کے بیان میں گزرچکی۔