Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
579 - 993
حدیث نمبر 579
روایت ہے حضرت ابن عباس سےفرماتے ہیں کہ اللہ نے تمہارے نبی کی زبان پر(صلے اﷲ علیہ وسلم)نماز حضر میں چار رکعتیں،سفر میں دو رکعتیں اور خو ف میں ایک رکعت فرض کی ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس طرح کہ غازی مسافرسخت خوف کی حالت میں امام کے پیچھے صرف ایک رکعت پڑھےگا اور ایک رکعت اکیلے جیساکہ قران شریف سے معلوم ہورہا ہے۔اس حدیث سےمعلوم ہوا کہ سفرمیں قصرکرنا ایسے ہی فرض ہے جیسے حضر میں پوری پڑھنا،قصر و اتمام کا اختیار نہیں۔
Flag Counter