| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ آپ چاشت کی آٹھ رکعتیں پڑھتی تھیں پھر فرماتیں کہ اگر میرے ماں باپ اٹھا بھی دیئے جائیں تو میں یہ رکعتیں نہ چھوڑوں ۱؎(مالک)
شرح
۱؎ یعنی اگر اشراق کے وقت مجھے خبر ملے کہ میرے والدین زندہ ہوکر آگئے ہیں تو میں ان کی ملاقات کےلیئے یہ نفل نہ چھوڑوں بلکہ پہلے یہ نفل پڑھوں پھر ا ن کی قدم بوسی کروں۔اس کی اوربھی شرحیں کی گئی ہیں مگر یہ زیادہ مناسب ہے۔