| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھ لے تو اﷲ اس کےلیئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے جسے ہم صرف اس اسناد سے پہنچانتے ہیں ۲؎
شرح
۱؎ یعنی جو بارہ رکعت چاشت پڑھنے کا عادی ہو تو اﷲ تعالٰی اس کے نام جنت میں ایک سونے کا بےنظیر محل کردے گا کیونکہ وہاں مکانات تو پہلے بنے ہوئے ہیں یا یہ مطلب ہے کہ جنت کے میدانی علاقہ میں اس کےلیے سونے کا محل بنادے گا کیونکہ جنت میں کچھ علاقہ خالی بھی ہے جس میں باغ و مکانات انسان کے اعمال کے بعد بنائے جاتے ہیں۔ ۲؎ اسی لیئے علماء فرماتے ہیں کہ چاشت کی نماز آٹھ رکعت تک ہے جو حوور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل شریف ہے،نیز آٹھ کی حدیث بروایت صحیح منقول ہے،بارہ کی روایت غریب۔