| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت معاذہ سے فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز چاشت کتنی پڑھتے تھے فرمایا چار رکعتیں اور جو اﷲ چاہتا وہ پڑھتے تھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی آپ نے نماز چار رکعت سے کبھی کم نہ پڑھی،ہاں کبھی زیادہ کردیتے۔امام غزالی نے احیاء العلوم میں فرمایا کہ ان رکعتوں میں والشمس،واللیل،والضحٰی،الم نشرح پڑھے۔