| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مرد کی نماز اپنے گھر میں میری اس مسجد میں نماز سے افضل ہے سوائے فرائض کے ۱؎ (ابوداؤد،ترمذی)
شرح
۱؎ اس کی بحث ابھی گزرچکی کہ اس حکم سے نماز عیدین،تحیۃ المسجد وغیرہ بہت سے نوافل مستثنٰی ہیں۔شیخ نے لمعات میں فرمایا کہ یہ حکم گھر میں نماز پڑھنے کی ترغیب کے لیئے مبالغۃً ہے تاکہ لوگ مسجدنبوی میں نوافل کے لیئے ہجوم نہ کیا کریں،نیز گھر کی نماز میں ریاء کا احتمال کم ہے۔