Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
532 - 993
حدیث نمبر 532
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز پڑھ لے تو اپنی نماز کاکچھ حصہ اپنے گھر کے لیئے بھی رکھے کہ اﷲ اس کی نماز کی برکت سے ا س کے گھر میں خیر و برکت رکھے گا ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ مصنف یہ حدیث تراویح کے باب میں اس لیئے لائے کہ اس حکم میں تراویح بھی داخل ہے لہذا تراویح گھر میں پڑھنا افضل۔مرقاۃ نے فرمایا کہ تراویح اس حکم سے خارج ہے۔صحابہ کا اس پر اجماع ہوگیا کہ تراویح مسجد میں اور جماعت سے پڑھنا افضل ہے۔زمانۂ نبوی میں گھر میں پڑھنا افضل تھا جس کی وجہ پہلے گزر چکی۔
Flag Counter