Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
52 - 993
حدیث نمبر 52
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر و عمر رضی اﷲعنہما نماز الحمدﷲ رب العلمین سے شروع کرتے تھے ۱؎ (مسلم)
۱؎ یعنی یہ حضرات جیسے اعوذ باﷲ آہستہ کہتے تھے ایسے ہی بسم اﷲ بھی،جہرالحمدﷲ سے شروع کرتے تھے لہذا یہ حدیث احناف کی قوی دلیل ہے کہ بسم اﷲ ہر سورت کا جز نہیں یہ آہستہ پڑھی جائے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی"اِقْرَاۡ بِاسْمِ رَبِّکَ"آئی وہاں بسم اﷲ نہ آئی۔
Flag Counter