Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
47 - 993
حدیث نمبر47
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری رکعت سے اٹھتے تو الحمدﷲ رب العلمین سے قرأت شروع کرتے اور خاموش بالکل نہ ہوتے ۱؎ صحیح مسلم میں یوں ہی ہے حمیدی نے اسے اپنے افراد میں ذکر کیا،یوں ہی جامع والے نے صرف مسلم سے۔
شرح
۱؎ یہ حدیث حنفیوں کی قوی دلیل ہے کہ امام الحمدﷲ سے قرأت شروع کرے نہ کہ بسم اﷲ سے کیونکہ بسم اﷲ سورتوں کا جز و نہیں۔چونکہ پہلی رکعت میں سبحان اﷲ آہستہ پڑھی جاتی ہے نہ کہ دوسری میں اس لیے روایت میں دوسری رکعت کا ذکر فرمایا گیا،سنت غیرمؤکدہ کی تیسری رکعت میں بھی سبحان اور اعوذ و تسمیہ آہستہ پڑھی جائیں گی۔
Flag Counter