Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
416 - 993
حدیث نمبر 416
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتیں پڑھ لیتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ سنت و فرض فجر کے درمیان قدرے لیٹنا خصوصًا جب کہ تہجد کی وجہ سے تھکن ہوگئی ہو بہت بہتر ہے اور داہنی کروٹ پر لیٹنا سنت ہے شب کو بھی اولًا داہنی کروٹ پر لیٹے قبلہ رو ہو کر پھر بائیں پھر اس ترتیب میں بہت حکمتیں ہیں۔
Flag Counter