| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
اور حضرت حذیفہ سے اسی کی مثل ہے اور زیادہ کیا کہ کہتے تھے کہ مغرب کےبعد دو رکعتیں جلدی پڑھو کیونکہ وہ دونوں فرضوں کے ساتھ اٹھائی جاتی ہیں ۱؎ ان دونوں حدیثوں کو رزین نے روایت کیا اور بیہقی نے انہی سے زیادتی کو شعب الایمان میں اس کی مثل۔
شرح
۱؎ یہاںسنتوں سے مراد سنت مغرب ہی ہے نہ کہ نماز اوّابین جیسا کہ مضمون سے ظاہر ہے۔خیال رہے کہ حضرت مکحول کی یہ روایت مرسل ہے اور احناف کے نزدیک مرسل مقبول ہے،شوافع کے ہاں مرسل حدیث ضعیف کے حکم میں ہے کہ فضائل اعمال میں مقبول ہے لہذا یہ حدیث احناف وشوافع کے ہاں قبول اور لائق عمل ہے۔