| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے تھے جس نے رکوع پالیا اس نے رکعت پالی اور جس سے الحمد کی قرأت چھوٹ گئی اس کی بہت خیر جاتی رہی ۱؎(مالک)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلے ہوچکی وہاں بتایا جاچکا ہے کہ رکوع پانے سے رکعت مل جاتی ہے اور مقتدی پر فاتحہ پڑھنا فرض نہیں۔خیال رہے کہ رکوع پانے کے یہ معنی ہیں کہ یہ مقتدی تکبیر تحریمہ کہے پھر بقدر ایک تسبیح قیام کرے پھر تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے۔