Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
35 - 993
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر35
روایت ہے حضرت سعید بن حارث بن معلے سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہم کو ابوسعید خدری نے نماز پڑھائی تو جب سجدہ سے سر اٹھایا اور جب سجدہ کیا اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تو اونچی آواز سے تکبیرکہی ۲؎ اور فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو یونہی دیکھا۔(بخاری)
شرح
۱؎ آپ انصاری ہیں،مشہور تابعین میں سے ہیں،عرصہ دراز تک مدینہ منورہ کے قاضی رہے۔

۲؎یعنی نماز کی تمام تکبیریں بلند آواز سے کہیں۔معلوم ہوا کہ امام کو تکبیراتِ نماز اونچی کہنی چاہئیں مقتدیوں کی اطلاع کے لیےمگر ضرورت سے زیادہ آواز نہ نکالے،خصوصًا جب کہ اس میں تکلیف بھی ہو لہذا جس کے پیچھے دو تین مقتدی ہوں وہ بہت چیخ کر تکبیریں نہ کہے۔
Flag Counter