روایت ہے حضرت ابو مالک اشعری سے کہ آپ نے فرمایا کیا میں تمہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں فرمایا نماز کی تکبیر کہی اور مردوں کی صف بنائی ان کے پیچھے بچوں کی صف پھر انہیں نماز پڑھائی پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا ۱؎ پھر فرمایا نماز اس طرح ہے،عبدالاعلی کہتے ہیں مجھے یہ ہی خیال ہے کہ فرمایا میری امت کی نماز ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اول سے آخر تک نماز کی ساری کیفیت بیان فرمائی، راوی نے یہاں اختصارًا ذکر نہ کیا۔ ۲؎ یعنی تا قیامت میری امت کی نماز ایسی ہی ہونی چاہیے کہ مردوں کی صف آگے ہو اور بچوں کے پیچھے۔