| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت نعمان ابن بشیر سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نماز میں کھڑے ہوتے تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفیں سیدھی کرتے جب ہم سیدھے ہوجاتے تو تکبیر کہتے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ سنت یہ ہے کہ امام پہلے صفیں سیدھی کرے پھر تکبیر تحریمہ کہے،آج کل امام مساجد یہ عمل چھوڑ بلکہ مقتدیوں کو چاہیئے کہ اول ہی سے صف میں مل کر اور سیدھے بیٹھیں تاکہ "حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ" پر کھڑے ہو کر اقامت ختم ہونے پر نماز بے تکلف شروع کرسکیں۔خیال رہے کہ یہاں تکبیر سے تکبیر تحریمہ مراد ہے نہ کہ اقامت وہ تو مقتدیوں کے بیٹھے ہوگی۔