| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ علم و عقل والے مجھ سے قریب رہا کریں پھر وہ جو ان سے قریب ہوں تین بار فرمایا اور تم بازاروں کے شورو پکار سے الگ رہو ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی مسجدوں میں بازاروں کا سا شور نہ کر و ادب اور خاموشی سے بیٹھو یا بازاروں کی طرح چھوٹے بڑے مل کر نہ بیٹھو بلکہ یہاں فراق مراتب کرو کہ علماء،عوام،بچے،عورتیں چھٹ کر اپنے اپنے مقام پر بیٹھیں۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ بلاضرورت بازاروں میں نہ جاؤ اور وہاں شور نہ مچاؤ، اس صورت میں علیٰحدہ حکم ہوگا۔