Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
311 - 993
حدیث نمبر 311
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صفیں سیدھی کروکہ صفیں سیدھی کرنا نماز قائم کرنے سے ہے  ۱؎(مسلم،بخاری)مگر مسلم کے نزدیک نماز پوری کرنے سے ہے۔
شرح
۱؎ یعنی رب تعالٰی نے جو فرمایا:"یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ"یا فرمایا "اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ"۔اس سے مراد ہے نماز صحیح پڑھنا اور نماز صحیح پڑھنے میں صف کا سیدھا کرنا بھی داخل ہے کہ اس کے بغیر نماز ناقص ہوتی ہے۔
Flag Counter