Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
291 - 993
حدیث نمبر 291
روایت ہے حضرت ابودرداء سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس بستی یا جنگل میں تین آدمی ہوں اور ان میں نماز کی جماعت نہ کی جائے تو ان پر شیطان غالب آجاتا ہے ۱؎ تم پر جماعت لازم ہے بھیڑیا دور والے جانور ہی کو کھاتا ہے۲؎ (احمد، ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ کہ انہیں دوسرے ذکر و اذکار سے بھی روک دیتا ہے معلوم ہوا کہ نماز چھوڑنا غفلت کا دروازہ ہے۔

۲؎ کیونکہ وہ چرواہے کی نگاہ سے دور ہوجاتا ہے ایسے ہی جماعت کا تارک جناب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ کرم سے محروم ہوجاتا ہے۔
Flag Counter