Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
286 - 993
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 286
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اپنی بیویوں کو مسجدوں سے نہ روکو اور ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اس زمانہ میں بھی عورتوں کے لیے گھر میں ہی نماز افضل قرار دی گئی اگرچہ  مسجدوں میں آنا جائز تھا اس حکم سے حج و عمرہ کا طواف مستثنٰی تھا۔(مرقاۃ)
Flag Counter