| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے زینب زوجہ عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتی ہیں کہ ہم کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو خوشبو نہ لگائے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ کیونکہ یہ فتنہ کا سبب ہے ایسے ہی چمکدار اور خوبصورت برقعہ پہن کر نہ آوے لوگوں کے درمیان نہ چلے سڑک کے کنارے دیوار سے ملی ہوئی جائے۔