Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
276 - 993
باب الجماعۃ وفضلہا

جماعت اور اس کی فضیلت کا باب ۱؎
الفصل الاول

پہلی فصل
۱؎  یعنی جماعت کے آداب و احکام اور اس کی زیادتی ثواب کا ذکر۔خیال رہے کہ جمعہ اور عیدین کے لیے جماعت فرض ہے،تہجد وغیرہ نوافل کے لیے اہتمام سے جماعت مکروہ،نماز پنجگانہ کے لیے حق یہ ہے کہ جماعت واجب۔ جن لوگوں نے فرمایا سنت ہے ان سب کا مطلب یہ ہے کہ سنت سے ثابت ہے،بعض علماء نے فرض عین مانا بعض نے فرض کفایہ۔یہ بھی خیال رہے کہ جماعت علیٰحدہ چیز ہے اور مسجد کی حاضری علیٰحدہ، یہ بھی ضروری ہے۔اس کے باقی احکام کتب فقہ میں دیکھو۱۲
حدیث نمبر 276
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جماعت کی نماز اکیلی نماز پر ستائیس درجے افضل ہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  بعض روایات میں ۲۵ ہے اور بعض میں ۵۰ یہ اختلاف جماعت کی زیادتی کمی اور نمازیوں کے تقویٰ و طہارت کی بناء پر  ہوسکتا ہے،بڑی جماعت کا ثواب بڑا اور عالم و متقی امام کے پیچھے ثواب زیادہ ہے۔
Flag Counter