Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
24 - 993
حدیث نمبر 24
روایت ہے حضرت مالک ابن حویرث سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ انہیں اپنے کانوں کے مقابل کردیتے اورجب رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے"سمع اﷲ لمن حمدہ"ایسے ہی کرتے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ہاتھوں کو کانوں کی لو کے مقابل کرتے  ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ ہاتھ کانوں تک اٹھائے جائیں،مطلب وہی ہے کہ انگوٹھے کانوں تک اٹھیں اور گٹے کندھوں تک۔کانوں تک ہاتھ اٹھانے کی بہت احادیث ہیں جو ہم نے اپنی کتاب"جاءالحق"حصہ دوم میں جمع کردی ہیں۔
Flag Counter